ہوں ، سو اہل ایمان کوثابت قدم رکھو۔‘‘
۲۷۔عزت اور سربلندی اورکامیابی کا حصول :
﴿ وَلِلّٰہِ الْعِزَّۃُ وَلِرَسُوْلِہِ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ ﴾ (المنافقون:۸)
’’ اور عزت اللہ کے لیے ہے ، اوراس کے رسول کے لیے اور مومنین کے لیے۔‘‘
۲۸۔ دنیا اور آخرت میں سر بلندی اور کامیابی :
﴿ یَرْفَعِ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَالَّذِیْنَ اُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴾ (المجادلہ:۱۱)
’’جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے اللہ ان کے درجے بلند کرے گا اور اللہ تمہارے سب کاموں سے واقف ہے۔‘‘
۲۹۔ ملائکہ اورمخلوق میں اللہ کی جانب سے خاص قسم کی محبت کا حصول :
﴿اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ سَیَجْعَلُ لَہُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا﴾
(مریم:۹۶)
’’ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے اللہ ان کی محبت (مخلوقات کے دل میں ) پیدا کر دے گا۔‘‘
۳۰۔ دنیا اور آخرت میں امن اور خوف سے نجات:
﴿ فَمَنْ اٰمَنَ وَاَصْلَحَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَیْْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُوْنَ﴾
(الانعام :۴۸)
’’جو شخص ایمان لائے اور نیکوکار ہو جائے تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ اندوہ ناک ہوں گے۔‘‘
۳۱۔ قرآن سے شفا اور تسلی کا حصول:
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو روحانی اور جسمانی امراض کے لیے شفا بنایا ہے۔ روحانی امراض کی شفا ہونے کا تو کسی کو انکار نہیں ہے اور جسمانی شفا ہونے پر بھی کئی دلائل اور شواہد
|