Maktaba Wahhabi

86 - 141
ہے ، جس سے مراد اس گناہ اور اس کے اثرات کو ختم کرنا اورہر قسم کے شر سے انسان کی حفاظت ہے۔ ایسا ہر گز نہیں جیسا کہ بعض لوگوں کا گمان ہے کہ استغفار سے مراد گناہوں کا پردہ رکھنا ہے۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ ان کا بھی پردہ رکھتے ہیں جن کی مغفرت نہیں کرنی ہوتی اوران کا بھی پردہ رکھتے ہیں جن کی مغفرت کرنی ہوتی ہے۔پردہ رکھنا یہ اس کا ایک جز ہے؛جس سے مراد گناہ کے شر سے حفاظت ہے۔سو بے شک اللہ تعالیٰ مغفرت کے طلب گار کوکبھی عذاب نہیں دیتے۔ وہ انسان جو استغفار بھی کرتا ہے ، اور گناہوں پر بھی مصر ہے اس کا یہ استغفار معتبر نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ان لوگوں کو عذاب سے نہیں بچایا جائے گا۔ استغفار کرنا توبہ کو متضمن ہے اور توبہ استغفار کو۔ اور ان میں سے ہر ایک کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ****
Flag Counter