Maktaba Wahhabi

351 - 462
ہوا۔ علمائے احناف کی طرف سے اس مسئلے کی تائید میں مولانا نیموی مرحوم نے بھی طبع آزمائی کی تو ’’جامع الآثار‘‘ کے نام سے ایک رسالہ لکھا جس کے دو جواب علمائے اہلِ حدیث کی طرف سے شائع ہوئے۔ 1. ’’المذھب المختار‘‘ مؤلفہ مولانا ابو المکارم مرحوم، جو محدث ڈیانوی کی اعانت سے ۱۳۱۸ھ میں سعید المطابع بنارس سے طبع ہوا اور اس پر محدث ڈیانوی نے تقریظ بھی لکھی۔ 2. ’’نور الأبصار‘‘ مؤلفہ مولانا عبدالرحمان محدث مبارکپوری جو ۵۵ صفحات پر مشتمل ہے اور ۱۳۱۹ھ میں مطبع سعید البنارس سے مطبوع ہے۔ مؤخر الذکر کا جواب جب علامہ نیموی رحمہ اللہ نے ’’تبصرۃ الأنظار‘‘ کے نام سے لکھا تو اس کا جواب الجواب محدث مبارکپوری نے ’’ضیاء الأبصار‘‘ کے نام سے دیا۔ اس موضوع پر مولوی احمد علی رحمہ اللہ پروفیسر صاحب نے ایک رسالہ ’’نور الشمعۃ في ظھر الجمعۃ‘‘ کے نام سے لکھا تو اس کا جواب حضرت مولانا حافظ محمد عبداللہ صاحب روپڑی نے ’’إطفاء الشمعۃ في ظھر الجمعۃ‘‘ کے نام سے تین حصوں میں دیا۔ ردود کا یہ سلسلہ بڑا وسیع ہے۔ ہم نے چند اہم کتابیں ذکر کرنے پر اکتفا کی ہے۔ اسی موضوع پر ہمارے محدث ڈیانوی رحمہ اللہ نے دو رسالے لکھے ہیں، جن میں سے ایک کا نام ’’التحقیقات العلیٰ‘‘ ہے جو دراصل تین سوالات کا جواب ہے: 1. فرضیتِ جمعہ قصبات و دیہات میں ثابت ہے یا نہیں؟ 2. کتبِ حنفیہ میں صلاۃ جمعہ کی جو شروط و قیود لکھی ہیں وہ احادیث صحیحہ سے مستنبط ہیں یا نہیں؟
Flag Counter