Maktaba Wahhabi

303 - 462
تھے۔ جن کی مدد سے متن کی تصحیح کا خاص اہتمام کیا۔ ان نسخوں کی تفصیل حسبِ ذیل ہے: 1. نسخہ مکتوبہ (۱۰۰۳ھ) بخط شیخ صدیق بن محمد حنفی زبیدی تلمیذ علامہ زکی الدین طاہر بن حسین بن عبدالرحمان رحمہم اللہ ۔ 2. نسخہ مکتوبہ (۱۱۴۷ھ) بخط شیخ محمد خلیلی، اس پر علامہ مرتضیٰ زبیدی صاحب تاج العروس کے خطوط تھے۔ 3. نسخہ مکتوبہ (۱۱۸۳ھ) بخط سید یحییٰ بن احمد بن علی بن احمد بن حسین یمنی۔ 4. نسخہ صحیحہ عتیقیہ، یہ نسخہ حضرت مولانا سید نذیر حسین المعروف حضرت میاں صاحب محدث دہلوی کی ملکیت تھا، مگر نامکمل تھا۔ 5. نسخہ مکتوبہ (۱۲۲۴ھ) بخط مرزا حسن علی محدث لکھنوی تلمیذ حضرت شاہ عبدالعزیز دہلوی۔ یہ نسخہ مولانا عبدالحی لکھنوی کی ملکیت تھا۔ 6. ایک نسخہ ایسا تھا جو شیخ عبدالغنی بن اسماعیل نابلسی کے نسخے سے مقابلہ شدہ تھا۔ شیخ نابلسی کے نسخے کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ۱۰۹۹ھ میں بارہ نسخوں سے مقابلہ کر کے اس کی تصحیح کی گئی تھی۔ 7. مطبوعہ مصر (۱۲۸۰ھ)۔ 8. مطبوعہ دہلی (۱۲۲۷ھ) جو مولانا احمد علی صاحب رحمہ اللہ سہارنپوری کے اصلی مکی نسخہ سے منقول تھا۔ جو حضرت مولانا حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوی مرحوم سے دستیاب ہوا۔ 9. نسخہ مطبوعہ ہند جو کہ ہند ایامِ فتن میں چھپا تھا اور اس پر حواشی بھی نہ تھے۔ 10. قاضی حسین بن محسن انصاری یمنی کے اصل نسخے سے مقابلہ کردہ نسخہ۔ 11. نسخہ عتیقیہ قدیمہ ناتمام جو ابن داسہ کی روایت سے تھا۔[1]
Flag Counter