Maktaba Wahhabi

131 - 462
ہے کہ ان میں علل حدیث کے ماہر کون تھے، کس نے اس موضوع پر کتاب لکھی ہے تو ان کے تراجم جملہ متداول کتب کے پڑھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فن کے ماہر ان میں سے تین بزرگ ہوئے ہیں: 1. ابو زرعہ الجرجانی احمد بن حمید۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حافظ عارف بالعلل‘‘[1] 2. ابو زرعہ الرازی عبیداللہ بن عبدالکریم۔ حفاظِ حدیث میں شمار ہوتے ہیں معرفتِ علل میں ان کے مقام کا اندازہ ابن ابی حاتم کی العلل سے لگایا جا سکتا ہے۔ 3. ابو زرعہ الدمشقی عبدالرحمان بن عمرو۔ ابو زرعہ عبدالرحمان بن عمرو کے ترجمہ میں اگرچہ حافظ ذہبی، حافظ ابن حجر، ابن کثیر، اور ابن العماد رحمہم اللہ وغیرہ نے تصریح نہیں کی کہ انھوں نے اس فن پر کتاب لکھی یا وہ علل کے حافظ تھے۔ تاہم حاجی خلیفہ رحمہ اللہ نے ’’کتاب العلل‘‘ انہی کی طرف منسوب کی ہے۔ چنانچہ لکھتے ہیں: ’’کتاب العلل لأبي زرعۃ عبد الرحمان بن عمرو الضبي‘‘[2] یہاں یہ بات یقینا فائدے سے خالی نہ ہو گی کہ عبدالرحمن ابو زرعہ رحمہ اللہ کی نسبت میں اصحابِ تراجم نے اختلاف کیا ہے۔ حاجی خلیفہ رحمہ اللہ سے ہم نقل کر آئے
Flag Counter