Maktaba Wahhabi

209 - 393
نہیں، ان میں سے سعید بن مسیب، حسن بصری، شریح، ابراہیم نخعی، عمر بن عبدالعزیز اور کئی دیگر بطورِ خاص قابل ذکر ہیں۔ امام سفیان ثوری، اوزاعی، مالک، عبداللہ بن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق رحمہم اللہ اجمعین کا بھی یہی قول ہے۔ امام ابن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ولی کے بغیر نکاح صحیح نہیں ہے اور کوئی عورت اپنے نکاح کی مالک ہے اور نہ کسی دوسری عورت کے نکاح کی اور نہ اپنے ولی کے سوا وہ اپنے نکاح میں وکیل ہی بن سکتی ہے، اگر اس نے ایسا کیا تو اس کا نکاح صحیح نہیں ہوگا۔ حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ نکاح میں ولی کی شرط کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ …………
Flag Counter