Maktaba Wahhabi

339 - 393
افراد میں بھی سرایت کرچکا ہے۔ [1] ہم نے اب تک جو کچھ ذکر کیا ہے، یہ شائد خاندانی زندگی کی اس تباہی و بربادی اور اس جنسی آوارگی کو معلوم کرنے کے لیے کافی ہے، جس سے آج مغرب و مشرق دوچار ہے اور اس سے اللہ علیم و خبیر کے اس حکم کی حکمت بھی نہایت واضح ہوجاتی ہے کہ: وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاھِلِیَّۃِ الْاُوْلٰی۔ [2] (اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح(پہلے)جاہلیت(کے دنوں میں)اظہار تجمل کرتی تھیں، اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔) مطلب دوم گھروں سے متعلق اسلامی آداب ۷۔ تمہید: اسلامی شریعت نے عورتوں کے گھروں میں رہنے کے حکم ہی پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس نے گھروں کی حرمت اور تقدس کی بھی حفاظت کی ہے، کیونکہ گھروں کی حرمت کی حفاظت کے بغیر گھروں میں رہنے کا حکم ایک بے معنی چیز ہے کیونکہ اگر ہم اجنبی لوگوں کو یہ اجازت دے دیں کہ وہ جب چاہیں گھروں میں آجائیں اور عورتوں کی پردہ کی چیزوں کو دیکھ سکیں، تو یہ حرمت کیسے وجود میں آسکتی ہے؟
Flag Counter