Maktaba Wahhabi

161 - 393
(۲) جو شخص صرف چہرے اور دونوں ہاتھوں کے دیکھنے سے اپنے دل میں اطمینان نہ پائے اور وہ اس سلسلہ میں کچھ مزید معلوم کرنا چاہے، تو وہ مزید معلومات کے لیے اپنی کسی قریبی عزیزہ کو بھیج سکتا ہے۔ انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت سے شادی کرنے کا ارادہ فرمایا، تو آپ نے اسے دیکھنے کے لیے ایک عورت کو بھیجا اور فرمایا اس کے رخساروں کو سونگھنا اور اس کی دونوں ایڑھیوں کے اوپر کے پٹھوں کو دیکھنا۔ راوی نے کہا کہ وہ خاتون ان کے پاس گئی تو انھوں نے کہا:کیا ہم تمھیں کھانا نہ کھلائیں؟ اس نے کہ میں تو وہ کھانا کھاؤں گی، جو فلاں عورت لے کر آئے گی، وہ گھر کی الگھنی پر چڑھی، تو اس نے اس کی دونوں ایڑھیوں کے اوپر کے پٹھوں کو دیکھ لیا، پھر اس نے اس سے کہا کہ ذرا میرے سر سے جوئیں تو نکال دینا، اس نے اس کی جوئیں نکالنا شروع کیں تو اس نے اس کے رخساروں کو سونگھ لیا اور پھر واپس آکر اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتادیا۔ [1] امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہمارے اصحاب نے کہا ہے کہ اگر اس کے لیے دیکھنا ممکن نہ ہو تو اس کے لیے مستحب یہ ہے کہ اس کی طرف کسی قابل اعتماد عورت کو بھیج دے، جو اسے دیکھ کر اسے بتادے اور جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ہے، یہ عمل منگنی سے پہلے ہونا چاہیے۔ [2] ۵۔ ب۔ منگیتر کا منگنی کرنے والے کی طرف دیکھنا: شیخ محمد شربینی خطیب فرماتے ہیں کہ عورت کے لیے بھی مرد کی طرف، ان اعضاء
Flag Counter