Maktaba Wahhabi

343 - 393
۱۰۔عورتوں کے لیے اجازت طلب کرنا: اجازت طلب کرنے کا یہ حکم صرف مردوں ہی کے لیے نہیں بلکہ یہ عورتوں کو بھی شامل ہے، جب وہ دوسروں کے گھروں میں جانا چاہیں۔ امام ابن ابی حاتم نے اُمّ ایاس سے روایت کیا ہے کہ میں چار عورتوں میں شامل تھی، ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اجازت طلب کر رہی تھیں، میں نے عرض کیا:ہم اندر آجائیں، انھوں نے فرمایا:نہیں، ہم میں سے ایک نے کہا:اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، کیا ہم اندر آجائیں؟ تو انھوں نے فرمایا:آجاؤ، پھر فرمایا: یٰٓاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوتًا غَیْرَبُیُوتِکُمْ حَتّٰی تَسْتَاْنِسُوا وَتُسَلِّمُوْا عَلٰی اَہْلِہَا۔[1] (مومنو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے(لوگوں کے)گھر والوں سے اجازت لیے اور ان کو سلام کیے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔) ۱۱۔بچوں کے لیے اجازت مانگنا: اسلام نے بچوں کے لیے بھی یہ واجب قرار دیا ہے کہ وہ تین اوقات میں اجازت لیے بغیر داخل نہ ہوا کریں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: یٰٓاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْکُمْ الَّذِیْنَ مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ وَالَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوْا الْحُلُمَ مِنْکُمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِّنْ قَبْلِ صَلَاۃِ الْفَجْرِ وَحِیْنَ تَضَعُوْنَ ثِیَابَکُمْ مِّنَ الظَّہِیرَۃِ وَمِنْ بَعْدِ صَلَاۃِ الْعِشَائِ ثَلَاثُ عَوْرَاتٍ لَّکُمْ لَیْسَ عَلَیْکُمْ وَلَا عَلَیْہِمْ جُنَاحٌ بَعْدَہُنَّ۔ [2] (مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے
Flag Counter