Maktaba Wahhabi

220 - 393
فصل دوم بیوی سے متعلق ایسی ضمانتیں جو اس کے اور فحاشی کے درمیان حائل ہیں ۱۔ تمہید: اسلامی شریعت نے مردوں کو عورتوں پر حاکم مقرر کیا ہے، انھیں اپنے اور اپنی بیویوں کے بارے میں تصرف کا حق دیا ہے لیکن انھیں اس بات کی کھلی چھٹی نہیں دی کہ وہ اپنے حق کو جس طرح چاہیں استعمال کریں بلکہ بیویوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ان پر بعض پابندیاں بھی عائد کردی ہیں تاکہ رابطہ زوجیت فحاشی کے ارتکاب کا ذریعہ نہ بن سکے۔ بطورِ مثال عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتی جب کہ شوہر بیوی کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکل سکتا اور سفر کرسکتا ہے البتہ اس حق پر کچھ پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں تاکہ عورت سے اس نقصان کو دور کیا جاسکے، جو اسے علی الاطلاق رکھنے کی صورت میں اسے لاحق ہوسکتا ہے۔ شوہر کو بسااوقات ایسے ہنگامی حالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا لیکن عورت کو اگر اسی طرح چھوڑ دیا جائے، جس طرح وہ پہلے تھی تو اس سے اس کے حق کو بہت نقصان پہنچے گا، اسی وجہ سے اس طرح کی صورتوں اور شکلوں میں اسلامی شریعت نے بیوی کے حالات کا خیال رکھا ہے اور ایک طرف شوہر کے حقوق پر بعض پابندیاں عائد کیں، تو دوسری طرف عورت کو فحاشی و بدکاری کے ارتکاب سے بچانے کے لیے
Flag Counter