Maktaba Wahhabi

390 - 393
انھوں نے ایک عورت کی طرف دیکھنا شروع کیا تھا، [1] بہرحال اسلامی شریعت نے مردوں کو غض بصر کا اور عورتوں کو حجاب اور پردے کا حکم دیا ہے تاکہ شہوتیں برانگیختہ نہ ہوں اور معاشرے کی پاکیزہ اسلامی فضا برقرار رہے۔ [2] ۳۶۔ اجنبی عورت کو چھونے سے اجتناب کا حکم: اسلامی شریعت نے عورتوں کے مردوں کے ساتھ اختلاط کو حرام قرار دیا ہے، اس نے جس طرح عورتوں کو اختلاط کے مقامات سے دور رہنے کا حکم دیا ہے، اسی طرح مردوں کے بھی اجنبی عورتوں کے چھونے کو حرام قرار دیا ہے کیونکہ اس سے شہوتیں بھڑکتی ہیں۔ امام طبرانی نے معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کسی کے سر پر لوہے کی سوئی ماری جائے، یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لیے حلال نہیں۔ [3] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دست مبارک سے کسی عورت کا ہاتھ نہیں چھوتے تھے۔
Flag Counter