Maktaba Wahhabi

374 - 393
غسل جنابت کی طرح غسل کرے۔ [1] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو منع فرمایا ہے کہ وہ عورتوں کو مسجدوں میں آنے سے نہ روکیں، آپ نے فرمایا:اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے نہ روکو، [2] اسی طرح آپ نے عورت کو بھی منع فرمایا ہے کہ وہ خوشبو لگا کر مسجد میں جائے۔ امام ابوداؤد نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو عورت نجور کی خوشبو استعمال کرے، وہ ہمارے ساتھ نمازِ عشاء میں شریک نہ ہو، [3] عورت اگر خوشبو استعمال کرنے کے باوجود مسجد میں جانے پر اصرار کرے، تو حکمران اسے مسجد میں جانے سے منع کرے، امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت نجور استعمال کرے، تو حکمران اسے منع کرے کہ وہ نمازِ عشاء کے لیے مسجد میں نہ آئے۔ [4] خوشبو کے ساتھ اگر عورت کے لیے مسجد میں جانے کی ممانعت ہے، تو کیا اسے اس بات کی اجازت ہے کہ وہ خوشبو استعمال کرکے بازاروں میں جائے، شہوتوں کو بھڑکانے اور مردوں کو فتنہ میں مبتلا کرے؟ ۳۰۔ خامسًا:آواز کی زینت کو ظاہر نہ کرے: اسلامی شریعت نے مسلمان عورت کے لیے جن آداب کی پابندی کو لازم قرار دیا ہے، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ آواز کی زینت کو ظاہر نہ کرے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter