Maktaba Wahhabi

327 - 393
فصل دوم عورت سے متعلق تدابیر ۱۔ تمہید: اسلامی ماحول تیار کرنے میں عورت کا کردار بہت اہم ہے جیسا کہ اسے خراب کرنے میں بھی اس کا بہت بڑا کردار ہے، اسی لیے اسلامی شریعت نے عورت کی تربی کا خاص اہتمام کیا ہے اور گھر میں رہتے وقت نیز گھر سے نکلتے وقت کچھ آداب ملحوظ رکھنے کا اس سے مطالبہ کیا ہے۔ اس فصل میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم پہلے ان آداب کو بیان کریں گے، جن کا تعلق گھر میں رہنے کے وقت سے ہے اور پھر ان آداب کو ذکر کریں گے، جن کا تعلق گھر سے باہر نکلنے کے وقت سے ہے، ان دونوں طرح کے آداب کو الگ الگ ایک مستقل مبحث میں بیان کیا جائے گا۔ دوسری طرف ان آداب کی پابندی سے مقصود عورت ہی کی حفاظت و حمایت ہے، اسی لیے ہم نے انھیں اس فصل میں بیان کیا ہے۔ مبحث اوّل میں ہم ان آداب کو بیان کریں گے، جن کا تعلق گھر میں رہنے کے وقت سے ہے اور مبحث دوم میں ان آداب کا تذکرہ کریں گے، جنھیں گھر سے نکلتے وقت ملحوظ رکھنا عورت کے لیے واجب ہے۔
Flag Counter