Maktaba Wahhabi

172 - 393
مبحث دوم شادی کے بعد الفت و محبت کی فضا کو قائم دائم رکھنے کے لیے تدبیر ۱۱۔ تمہید۔ ۱۲۔ بیوی شائستہ انداز میں شوہر کے سامنے آئے۔ ۱۳۔ مرد کے بھی اصلاحِ احوال کا اہتمام کرے۔ ۱۴۔ بیوی کے لیے شوہر کی دعوت پر لبیک کہنا واجب ہے۔ ۱۵۔ مرد کے لیے وظیفۂ زوجیت ادا کرنا واجب ہے۔ ۱۶۔ اس مدت کی تحدید جس میں شوہر کے لیے اپنی بیوی سے مباشرت واجب ہے۔ ۱۱۔ تمہید: اسلامی شریعت نے صرف شادی سے قبل الفت و محبت پیدا کرنے کی ضامن تدابیر کے پیش کرنے پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ اس نے شادی کے بعد بھی انھیں براقرار رکھنے کا اہتمام کیا ہے تاکہ شادی حرام کے ارتکاب سے روکنے کے بارے میں اپنا کردار ادا کرسکے، اسی غرض کے لیے اسلامی شریعت نے میاں بیوی میں سے ہر ایک کو ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک اور ایک دوسرے کے حق کی حفاظت کا حکم دیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں سے فرمایا ہے کہ ’’ میں تمھیں عورتوں کے ساتھ اچھے سلوک کی وصیت کرتا ہوں پس تم ان کے بارے میں میری وصیت کو قبول کرلو۔ ‘‘[1] نیز ان کے ساتھ حسن سلوک کی طرف راہنمائی کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’ مومنوں میں سب سے اچھا ہو اور تم میں سے بہترین وہ ہے، جو عورتوں سے بہترین معاملہ کرنے والا ہو۔ ‘‘[2]
Flag Counter