Maktaba Wahhabi

281 - 393
تمہید اسلام ایک ایسا کامل اور جامع نظام ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانیت کی سعادت اور اسے تمام نجاستوں سے پاک کرنے کے لیے آیا ہے، اسی وجہ سے اس نے زنا کو حرام قرار دیا اور جنسی خواہش کو نکاح کے ساتھ منسلک کردیا ہے، اسلام نے صرف اسی پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ اس نے ایسی تدابیر بھی پیش کی ہیں، جو اسلامی ماحول کی تیاری میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہیں، ان تدابیر کے ذریعے اسلام نے زنا کے پھیلنے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں کیونکہ اسلام نے اسلامی ماحول کو تیار کرکے، جنسی شہوت کو بھڑکانے والی چیزوں کو دور کردیا ہے۔ ان میں سے بعض تدابیر عام ہیں اور بعض عورتوں کے ساتھ خاص، ہم ان شاء اللہ تعالیٰ پہلے عام تدابیر کو بیان کریں گے اور پھر ان تدابیر کو جو عورتوں کے ساتھ خاص ہیں اور انھیں الگ الگ مستقل فصل میں بیان کیا جائے گا۔
Flag Counter