Maktaba Wahhabi

346 - 393
سامنے جلوہ افروز نہ ہوتے بلکہ دروازے کے دائیں یا بائیں جانب ہوتے اور فرماتے:اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، یہ اس لیے کہ ان دنوں دروازوں پر پردے نہیں ہوتے تھے۔ [1] ۱۴۔اجازت کے باوجود داخل ہونے کی حرمت: اسلامی ماحول استواء کرنے کی خواہش اور شہوات کو بھڑکانے والی ہر چیز سے دور کردینے کے لیے، اسلامی شریعت نے بعض حالات میں گھروں میں بعض اشخاص داخل ہونے کو بالکل حرام قرار دے دیا ہے، خواہ صاحب خانہ اجازت دے یا نہ دے کیونکہ ان حالات میں گھروں میں داخل ہونے سے شہوتوں کے برانگیختہ ہونے اور حرام میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، ہم اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ذیل میں ایسے ہی حالات کی نشان دہی کرتے ہیں: ا۔ اجنبی عورت کے ساتھ خلوت کو ختم کرنے کے لیے داخل ہونے کی حرمت: اسلامی شریعت نے ہر شخص کے لیے اس بات کو حرام قرار دیا ہے کہ وہ گھر میں کسی ایسی عورت کے پاس جائے، جب کہ اس کے پاس اس کا کوئی محرم نہ ہو، خواہ وہ اندر آنے کی اجازت بھی دے دے، امام بخاری رحمہ اللہ نے عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی روایت کو بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں کے پاس نہ جایا کرو، [2] انصار میں سے ایک شخص نے عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دیور کے بارے میں کیا ارشاد
Flag Counter