Maktaba Wahhabi

125 - 393
۹ … ج۔ بے زوج مردوں اور عورتوں کی شادی کے بارے میں حکومت کی ذمہ داری: اسلام نے اسلامی حکومت کے لیے فرض قرار دیا ہے کہ وہ شادی کرنے والے اس شخص کی مدد کرے، جو شادی کے اخراجات برداشت کرنے سے عاجز ہو، شادی کرنے والے ایسے مفلس لوگوں کے لیے حکومت کی طرف سے امداد کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں، وہ اُس مال حلال کے حصول کے اسباب و وسائل کو آسان بنائے، جو شادی کے لیے کافی ہو یا پھر بیت المال سے اس کی مدد کرے۔ شادی کرنے والے مفلس لوگوں کے لیے حکومت کی طرف سے مال حلال کے حصول کے لیے آسانی کے رستوں کے قبیل میں سے یہ بھی ہے، جیسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟ انصار کی آنکھوں میں کچھ نقص ہوتا ہے، اس نے جواب دیا کہ میں نے اسے دیکھا ہے، آپ نے فرمایا:کتنے مہر پر شادی کی ہے؟ اس نے عرض کیا:چار اوقیہ [1] کے ساتھ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:چار اوقیہ کے ساتھ، گویا تم چاندی اس پہاڑ سے چاندی نکالتے ہو، تمھیں دینے کے لیے ہمارے پاس کچھ نہیں لیکن ہم تمھیں ایک شکر کے ساتھ بھیج دیں گے، ہوسکتا ہے کہ تم مال غنیمت کے طور پر کچھ حاصل کرلو، راوی کا بیان ہے کہ آپ نے بنی عبس کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا تو اس آدمی کو بھی اس لشکر
Flag Counter