Maktaba Wahhabi

342 - 393
اگر دروازہ کھلا ہو تو پھر بھی اجازت مانگنا واجب ہے، امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ’’ جو شخص گھر میں داخل ہونا چاہے اس کے لیے اجازت طلب کرنا واجب ہے خواہ دروازہ کھلا ہو یا بند کیونکہ کسی کے گھر میں بلااجازت داخل ہونے کو حرام قرار دے کر شریعت نے دروازے کو بند کردیا ہے اور صاحب خانہ کی اجازت ہی سے اسے کھولا جاسکتا ہے۔ [1] ۹۔ہر بالغ کے لیے اجازت طلب کرنا واجب ہے: ہر بالغ کے لیے جو گھر میں داخل ہونا چاہے، اجازت طلب کرنا واجب ہے، خواہ گھر میں اس کی ماں، بہن یا بیٹی ہو البتہ شوہر کے لیے اس صورت میں اجازت طلب کرنا واجب نہیں ہے، جب گھر میں اس کی بیوی کے سوا اور کوئی نہ ہو۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَاِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْکُمُ الْحُلُمَ فَلْیَسْتَاْذِنُوْا کَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ۔ [2] (اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیے جس طرح ان سے اگلے(یعنی بڑے آدمی)اجازت حاصل کرتے رہے ہیں۔) عطاء سے روایت ہے کہ ہر بالغ کے لیے اجازت طلب کرنا واجب ہے۔ [3] امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی جب اپنی ماں یا بہن کے پاس جانا چاہے، تو ان سے بھی اجازت طلب کرلے۔ [4]
Flag Counter