Maktaba Wahhabi

348 - 393
۱۵۔ ب۔ گھروں میں ہیجڑوں کے داخل ہونے کی ممانعت: امام بخاری رحمہ اللہ نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف فرما تھے اور گھر میں اس وقت ایک ہیجڑا بھی تھا، اس ہیجڑے نے اُمّ سلمہ کے بھائی عبداللہ بن ابی اُمیہ سے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کل تمھیں طائف میں فتح عطا کرے، تو میں تمہارے لیے غیلان کی بیٹی کی نشان دہی کرتا ہوں کہ وہ چار کے اور آٹھ کے ساتھ واپس جاتی ہے، [1] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آئندہ یہ تمہارے پاس نہ آئے، [2] مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ(ہیجڑے)تمہارے پاس نہ آئیں۔ [3] اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ ہیجڑوں کو گھروں میں داخل ہونے کی اجازت دینا جائز نہیں ہے اور اس کا سبب، جیسا کہ ام مہلب نے فرمایا ہے، یہ ہے کہ آپ نے اسے عورتوں کے پاس آنے سے اس لیے منع فرمادیا تھا کہ آپ نے اسے عورت کی ایسی تعریف کرتے ہوئے سنا، جو مردوں کے دلوں میں ہیجان پیدا کردیتی ہے، اس لیے آپ نے اسے منع فرمادیا تاکہ وہ لوگوں کے سامنے بیویوں کی ایسی تعریف نہ کرے، جس سے حجاب کے معنی فوت ہوجائیں۔ [4] ۱۶۔ کسی دوسرے کے گھر میں جھانکنے کی حرمت: اسلام میں گھر کی حرمت صرف اسی بات تک محدود نہیں کہ بلااجازت گھروں میں جانا منع ہے بلکہ یہ حرمت یہاں تک ہے کہ کسی کے گھر میں جھانکنا بھی حرام ہے،
Flag Counter