Maktaba Wahhabi

328 - 393
مبحث اوّل گھروں میں ٹکے رہنا ۲۔ تقسیم: اسلامی ماحول کی تیاری کے بنیادی مسائل میں سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ عورت اپنے گھر ہی میں ٹکی رہے لیکن سوال یہ ہے کہ گھروں میں رہنے کا حکم بعض خواتین کے ساتھ مخصوص ہے اور بعض دیگر خواتین اس سے مستثنیٰ ہیں؟ کیا اس سے بشریت کے آدھے حصے کو معطل کرنا مقصود ہے؟ عورت کے گھر سے باہر نکلنے کا فتنہ و فساد سے کیا تعلق ہے؟ ایک طرف تو یہ سوالات قابل غور ہیں اور دوسری طرف یہ بات قابل توجہ ہے کہ وہ کون سے آداب ہیں، عورت کے لیے اپنے گھر میں رہتے ہوئے جنھیں ملحوظ رکھنا واجب ہے؟ اور وہ کیا آداب ہیں، جنھیں گھر میں آنے والے کے لیے پیش نظر رکھنا واجب ہے؟ ہم درج ذیل دو عنوانوں کے تحت ان سوالات کے جواب دینے کی کوشش کریں گے۔(۱)گھروں میں ٹکے رہنے کا حکم۔(۲)گھروں سے متعلق اسلامی آداب، ان دونوں عنوانات کو الگ الگ ’’ مطلب ‘‘ میں بیان کیا جائے گا: مطلب اوّل گھروں میں ٹکے رہنے کا حکم ۳۔ اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو گھروں ہی میں ٹکے رہنے کا حکم دیا ہے۔
Flag Counter