Maktaba Wahhabi

383 - 393
جو سنا اسی کے مطابق بیان کردیا، کبھی ایک موقعہ پر سنی ہوئی بات کو بیان کردیا اور کبھی دوسرے موقعہ پر سنی ہوئی بات کو روایت کردیا اور یہ تمام باتیں صحیح ہیں، اس میں قلیل سفر کی کوئی تحدید نہیں اور نہ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قلیل سفر کی تحدید کا ارادہ فرمایا تھا۔ حاصل کلام یہ کہ ہر وہ جسے سفر کہا جائے، عورت کے لیے شوہر یا محرم کے بغیر اختیار کرنا ممنوع ہے خواہ وہ تین دن کا ہو یا دو دن کا یا ایک دن کا ایک میل کا اس سے کم زیادہ کیونکہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں یہ حکم مطلق ہے کہ … عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے … اور یہ حکم اس سب پر مشتمل ہے، جسے سفر کہا جاتا ہو۔ واللہ أعلم۔ [1] ۳۳۔ کیا محرم ساتھ نہ ہونے کی صورت میں عورت حج کرسکتی ہے؟ حج ان ارکانِ خمسہ میں سے ایک رُکن ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر فرض قرار دیا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا وَمَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ [2]
Flag Counter