Maktaba Wahhabi

19 - 393
تمہید زنا ایک ایسی گندگی اور فحاشی ہے، جس سے سلیم طبیعتیں نفرت کرتی ہیں، بہت سے مفاسد کی وجہ سے تمام ادیان نے اسے حرام قرار دیا ہے، جن میں سے انساب کا اختلاط، قطع ارحام، عائلی زندگی کی تباہی، خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ، جنسی امراض کا پھیلنا، نوجوانوں کی صحت کی کمزوری اور جرائم کا پھیلنا بطورِ خاص قابل ذکر ہے۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق و اعانت کے ساتھ اس باب میں ہم یہ بیان کریں گے: (۱) زنا کے بارے میں ادیان سماویہ کا مؤقف (۲) زنا کے سنگین نتائج ان دونوں موضوعات کو الگ الگ فصل میں بیان کیا جائے گا۔
Flag Counter