Maktaba Wahhabi

165 - 393
اگر یہ رپورٹیں ازدواجی خیانت کی شرح بیان کرنے میں مختلف ہیں، تو وہ اس بات پر متفق ہیں کہ مغربی معاشرے میں یہ خیانت واضح شکل میں اور وسیع پیمانے پر موجود ہے۔ ۷۔ دوسری تدبیر:بیٹی سے مشورہ کرنا واجب ہے: اسلام کی یہ شدید خواہش کی شادی محبت و الفت کی بنیادوں پر استوار ہو، اس بات سے واضح ہے کہ اسلام نے بیٹیوں کے اولیاء کو کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کی شادی سے پہلے ان سے مشورہ ضرور کرلیں۔ امام مسلم رحمہ اللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس لڑکی کے بارے میں پوچھا جس کے گھر والے اس کا نکاح کرنا چاہتے ہوں کہ اس سے مشورہ کیا جائے یا نہ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ہاں اس سے مشورہ کیا جائے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ لڑکی حیا محسوس کرتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب وہ خاموش ہوجائے تو یہ اس کی طرف سے اجازت ہے۔[1] امام ترمذی رحمہ اللہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ثیبہ کا اس وقت تک نکاح نہ کیا جائے جب تک اس سے مشورہ نہ کرلیا جائے
Flag Counter