Maktaba Wahhabi

308 - 393
مبحث چہارم گانے بجانے اور آلاتِ موسیقی کی حرمت ۱۳۔ گانے بجانے کا زنا کے ساتھ تعلق۔ ۱۴۔ گانے بجانے اور آلاتِ موسیقی کی حرمت۔ ۱۵۔ گانے بجانے اور آلاتِ موسیقی کی حرمت کے بارے میں علماء کے اقوال۔ ۱۳۔ گانے بجانے کا زنا کے ساتھ تعلق: گانا اور آلاتِ موسیقی ان امور میں سے ہیں، جو شہوات کے بھڑکانے اور فحاشی کے پھیلانے کا سبب بنتے ہیں، اس لیے کہ خوبصورت آواز کا دل پر اثر ہوتا ہے اور اگر اس کے ساتھ گانا مل جائے، تو اس کی تاثیر میں اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے، خصوصاً جب سننے والی عورت ہو کیونکہ عورت آواز کے ساتھ بہت جلد منفعل ہوتی ہے۔ علماء و فضلاء نے قرار دیا ہے کہ گانے اور زنا میں بہت گہرا تعلق ہے۔ فضیل بن عیاض فرماتے ہیں کہ ’’ گانا زنا کا دم ہے ‘‘، [1] یزید بن ولید نے کہا ہے کہ ’’ اے بنی اُمیہ! گانے سے بچو کیونکہ یہ حیا کو کم کرتا، شہوت میں اضافہ کرتا اور مروت کو ختم کردیتا ہے، یہ شراب کے قائم مقام ہے، وہ کام کرتا ہے، جو نشہ کرتا ہے، اگر تم اسے ضرور اختیار کرنا چاہو تو عورتوں کو اس سے بہر صورت بچاؤ کیونکہ گانا زنا کی دعوت دیتا ہے۔ ‘‘[2]
Flag Counter