Maktaba Wahhabi

252 - 393
ازدواجی تعلق کے ختم کرنے میں آسانی ۶۔ تمہید۔ ۷۔ اوّلاً:عیوب کی وجہ سے تفریق۔ ۸۔ عیوب کی تحدید۔ ۹۔ ثانیاً:طلاق کا جواز:تمہید۔ ۱۰۔ طلاق کے بارے میں یہودیت و نصرانیت کا مؤقف۔ ۱۱۔اس پر ہمارا تبصرہ۔ ۱۲۔ طلاق کے بارے میں اسلام کا مؤقف۔ ۱۳۔ اسلام کے مؤقف کے صحیح ہونے کے بارے میں علماءِ مغرب کی شہادت۔ ۱۴۔ خلع:تمہید۔ ۱۵۔ خلع کا شرعاً جواز۔ ۱۶۔ عورت کو نقصان پہنچانے کی ممانعت تاکہ خلع کے مطالبہ تک نوبت نہ پہنچے۔ ۱۷۔ کیا خلع کا مطالبہ کرنے والی کے مطالبہ کو پورا کرنا شوہر کے لیے واجب ہے؟ ۶۔ تمہید: شادی کرنے والے کے لیے شادی اسے زنا سے بچانے کے لیے قلعہ ہے، اسی لیے اسلامی شریعت کی یہ شدید خواہش ہے کہ ازدواجی زندگی ثابت اور جاری و ساری رہے لیکن اس کے باوجود کبھی ایسی صورتِ حال بھی پیش آسکتی ہے، جو نکاح اور اس کے مطلوبہ کردار کے مابین حائل ہوجاتی ہے، اس کا سبب میاں بیوی میں سے کسی ایک میں کوئی عیب ہوسکتا ہے یا ان میں سے کسی ایک یا دونوں کی یہ رائے ہوسکتی ہے کہ ان کے لیے دائرہ ازدواج میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر زندگی بسر کرنا ممکن نہیں، اس لیے اسلام نے ازدواجی رابطے کے ختم کردینے کو بھی آسان بنادیا ہے تاکہ میاں بیوی میں سے کوئی شادی کے دائرہ سے باہر کوئی غیر شرعی تعلق قائم نہ کرے۔
Flag Counter