Maktaba Wahhabi

193 - 393
تمہید اسلام نے صرف نکاح کی ترغیب دینے، اس کے رستے میں حائل رکاوتوں کے دور کرنے اور عائلی زندگی میں الفت و محبت کی اشاعت کے لیے تدابیر بیان کرنے پر ہی اکتفاء نہیں کیا بلکہ اسلام نے ان سب باتوں سے آگے بڑھ کر کچھ ایسے آداب کی طرف بھی راہنمائی کی ہے، جنھیں ملحوظِ خاطر رکھنے سے ہر اس لغو کام کی ممانعت ہوجاتی ہے، جو نکاح کو عزتوں کے ساتھ کھیلنے کا وسیلہ قرار دے نیز اسلام نے زوجین کی مصلحتوں کے لیے عموماً اور بیوی کی مصلحتوں کے لیے خصوصاً کچھ ضمانتیں بھی مقرر کی ہیں تاکہ شادی بجائے خود فحاشی کا سبب نہ بن جائے۔ اس باب میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اولاً ہم ان آداب کو بھی بیان کریں گے، جو نکاح اور زنا میں حد فاصل ہیں۔ ثانیاً بیوی سے متعلق ان ضمانتوں کو بیان کریں گے، جنھیں اس کے اور فحاشی کے مابین حائل ہونے کے لیے مقرر کیا گیا ہے اور ثالثاً ان تدابیر کو ذکر کریں گے، جو شادی کو فحاشی کا سبب نہ بننے کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ ان تینوں موضوعات کو الگ الگ فصل میں بیان کیا جائے گا۔
Flag Counter