Maktaba Wahhabi

156 - 393
فصل سوم خاندانی زندگی میں محبت و الفت کو عام کرنے کے لیے تدابیر ۱۔ تمہید: اسلام نے نکاح کی ترغیب اس لیے دی ہے کہ اس میں نظر کو نیچے رکھنے اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے کا سامان ہے، اس سے میاں بیوی میں محبت و سکون پیدا ہوتا ہے، اس لیے اسلام نے ایسی تدابیر کی طرف ہماری راہنمائی کی ہے، جو اس طرح کی فضا کے پیدا کرنے کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں تاکہ نکاح سے مطلوب اغراض و مقاصد حاصل ہوسکیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ ان تدابیر کو ہم درجِ ذیل دو قسموں کے تحت بیان کریں گے: ا۔ وہ تدابیر جن سے مقصود شادی سے قبل محبت و الفت کو جنم دینا ہے۔ ب۔ وہ تدابیر جن سے مقصود شادی کے بعد محبت و الفت کو پروان چڑھانا ہے، جب کہ زوجیت کے مفہوم کی تکمیل اس پر مستزاد ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ ان میں سے ہر قسم کی تدابیر کو مناسب تفصیل کے ساتھ الگ الگ فصل میں ذکر کریں گے۔ مبحث اوّل شادی کرنے والوں کے لیے محبت و الفت کو جنم دینے والی تدبیر ۲۔ تمہید۔ ۳۔ پہلی تدبیر:دونوں منگیتروں کا ایک دوسرے کو دیکھنا مستحب ہے۔
Flag Counter