Maktaba Wahhabi

253 - 393
اس مبحث میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ مناسب تفصیل کے ساتھ پہلے ان عیوب کو بیان کریں گے، جن کی وجہ سے تفریق ہوسکتی ہے، پھر طلاق کے جواز کو بیان کریں گے اور پھر خلع کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔ ۷۔ اوّلاً:عیوب کی وجہ سے تفریق: میاں بیوی میں سے کسی میں کوئی ایسا عیب ہوسکتا ہے، جس سے دوسرا نفرت کرتا ہو اور اس طرح نکاح میاں بیوی کو عفت و پاک دامنی عطا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہو، اس حالت میں اسلامی شریعت بیضاء نے ازدواجی ربط و تعلق کے ختم کرنے کو بہت آسان بنادیا ہے تاکہ عیب کی وجہ سے نقصان اُٹھانے والے کی خواہش کو پورا کیا جاسکے۔ [1] بیوی میں عیب کی وجہ سے شوہر کے فسخ نکاح کے حق کی دلیل ہے وہ روایت ہے، جسے حافظ ابن ابی شیبہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ جس نے کسی ایسی عورت کے ساتھ نکاح کیا، جو برص، جزام یا جنون کے مرض میں مبتلا ہو اور اس نے اس کے ساتھ جماع کرلیا تو وہ عورت حق مہر کی مستحق ہوگی کیونکہ اس کے شوہر نے اس کی شرم گاہ کو حلال کرلیا ہے اور مہر کی ادائیگی اس کے شوہر کے لیے
Flag Counter