Maktaba Wahhabi

122 - 393
سے منگنی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شادی کے لیے ولیمہ ضروری ہے۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک بکری میرے ذمہ، اسی طرح ایک اور شخص نے کہا کہ میں اتنی مقدار میں دوں گا۔ [1] امام احمد رحمہ اللہ نے ربیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، آپ نے فرمایا:ربیعہ! تم شادی کیوں نہیں کرتے؟ انھوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا:واللہ! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں شادی نہیں کرنا چاہتا، میرے پاس عورت کے لیے اخراجات نہیں اور میں اس بات کو بھی پسند نہیں کرنا چاہتا، میرے پاس عورت کے لیے اخراجات نہیں اور میں اس بات کو بھی پسند نہیں کرتا کہ کوئی چیز مجھے آپ سے مشغول کردے۔ آپ نے مجھ سے اعراض فرمایا، میں نے آپ کی کچھ عرصہ خدمت کی، آپ نے دوبارہ فرمایا:ربیعہ! تم شادی کیوں نہیں کرتے؟ میں نے عرض کیا:میں شادی نہیں کرنا چاہتا، میرے پاس عورت کے لیے اخراجات نہیں اور میں اس بات کو بھی پسند نہیں کرتا کہ کوئی چیز مجھے آپ سے مشغول کردے، آپ نے مجھ سے اعراض فرمایا، پھر میں نے اپنے دل میں سوچا اور کہا کہ واللہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے میری دنیا و آخرت کو درست فرمادیا ہے، وہ مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں، لہٰذا اللہ کی قسم! اگر آپ نے اب فرمایا کہ شادی کرلو، تو میں عرض کروں گا کہ ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ جو چاہیں مجھے حکم دیں(میں اطاعت بجا لاؤں گا)ربیعہ کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:ربیعہ! تم شادی کیوں نہیں کرتے؟ میں نے عرض کیا:کیوں نہیں، آپ جو چاہیں مجھے حکم دیں(میں اطاعت بجا لاؤں گا)آپ نے ایک
Flag Counter