Maktaba Wahhabi

98 - 380
(تابعدار) کیا ورنہ ہم میں اس کی طاقت نہ تھی، اور ہم سب اپنے رب کی طرف ہی لوٹ کرجانے والے ہیں۔‘‘ (( الَلّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ فِیْ سَفَرِنَا ھَذَا الْبِرَّ والتَّقْوٰی وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضٰی، الَلّٰھُمَّ ھَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ھَذَا، وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَہٗ، الَلّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیفَۃُ فِی الْمَالِ وَالْاَھْلِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَعْثَآئِ السَّفَرِ وَکَآبَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوْئِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَالْأَھْلِ )) [1] ’’اے اللہ! ہم آپ سے اس سفر میں نیکی وتقویٰ اور تجھے راضی کردینے والے عملِ صالح کاسوال کرتے ہیں۔ اے اللہ! ہمارے لیے اس سفر کو آسان کر دے اور اس کی دوری کو سمیٹ دے۔ اے اللہ! اس سفر میں تو ہی میرا ساتھی ہے اور میرے اہل ومال کا محافظ بھی ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے سفر کی مشقت،اہل ومال میں بُرے منظر اور نامرغوب انقلاب کے رونما ہونے سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ ہوائی جہاز، بس، کار، ریل گاڑی، اونٹ یا گھوڑے وغیرہ پر سوار ہوتے وقت تومذکورہ دعا ضرور کرلیں۔ 6۔اگر بحری جہاز یاکشتی پر سوار ہوں تو اس وقت سورۂ ہود میں مذکور یہ قرآنی دعا بھی کرلیں : {بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖھَا وَ مُرْسٰھَا اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ} [ھود: ۴۱] ’’اس کا چلنا اور لنگر انداز ہونا (ٹھہرنا) اللہ کے نام سے ہے۔ بے شک میرا پروردگار بڑا بخشنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے۔‘‘
Flag Counter