Maktaba Wahhabi

81 - 380
علم ہے کہ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ سنتِ انبیاء علیہم السلام داڑھی بڑھانا ہے۔ چنانچہ صحیح بخاری ومسلم اور سنن نسائی شریف میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: (( خَالِفُوْا الْمُشْرِکِیْنَ، اِحْفُوْا الشَّوَارِبَ، وَاَوْفُوْا اللُّحٰی )) [1] ’’مشرکین کی مخالفت کرو۔ (اس طرح کہ) مونچھیں خوب کٹواؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ۔‘‘ آرائش وزیبائش کی خاطر بعض حجاج سونے کی انگوٹھی یا چین پہن لیتے ہیں حالانکہ سونے کا استعمال مردوں کے لیے حرام قرار دیا گیا ہے جس کی تفصیل کتبِ حدیث میں مذکور ہے۔ خاص انگوٹھی کے بارے میں تو صحیح بخاری ومسلم میں ایک حدیث موجود ہے جس میں مذکور ہے: (( نَھَیٰ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم عَنْ خَاتَمِ الذَّھَبِ )) [2] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے (مردوں کو) منع فرمایا ہے۔‘‘ اسی طرح گلے میں سونے کی چین ڈالنا بھی ممنوع ہے۔ لہٰذا یہ دونوں کام (مردوں کے لیے انگوٹھی یا چین پہننا اور داڑھی منڈوانا) تو عام حالات میں بھی ممنوع
Flag Counter