Maktaba Wahhabi

63 - 380
(( لَا یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَاَۃٍ، وَلَا تُسَافِرَنَّ الْمَرْأَۃُ إِلاَّ وَمَعَھَا مُحَرَّمٌ )) [1] ’’کوئی (غیر محرم) مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے اورنہ ہی کوئی عورت محرم کے بغیر سفر کرے۔ ‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کوئی عورت محرم کے بغیر کسی قسم کا کوئی سفر اختیار نہ کرے۔ اس حدیث میں اس سفر کی مدت وغیرہ کا ذکر نہیں جبکہ بعض دیگر احادیث میںسفر کی مدت بھی مذکور ہے۔ مثلاً صحیح بخاری ومسلم کی ایک حدیث میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: (( لَا یَحِلُّ لِامْرَاَۃٍ تُؤْمِنُُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِیْرَۃَ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ إِلاَّ مَعَ ذِيْ مَحْرَمٍ مِنْھَا )) [2] ’’اللہ اور روزِ قیامت پر ایمان رکھنے والی کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی محرم کے بغیر ایک دن اور رات کی مسافت کاسفر کرے۔ ‘‘ اس حدیث سے معلوم ہواکہ ایک شب وروز کاسفر ہو تو کوئی عورت محرم کے بغیر نہ نکلے جبکہ صحیح مسلم میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
Flag Counter