Maktaba Wahhabi

300 - 380
36۔(( اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ، أَعُوْذُ بِکَ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ )) [1] ’’اے حضرت جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل( علیہم السلام ) کے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں، آگ کی تپش اور قبر کے عذاب سے۔‘‘ (نسائی ) 37۔ (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ، فَإِنَّہٗ لَا یَمْلِکُھَا اِلَّا أَنْتَ )) [2] ’’اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل وکرم اورتیری رحمت کاطلب گار ہوں۔ اور ان سب کا مالک صرف تو ہی ہے۔‘‘ (طبرانی) 38۔ (( اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ )) [3] ’’اے اللہ! اے ہمارے پروردگار! ہمیں اس دنیا میں اور آخرت میں، دونوں جہانوں میںحسنات وبھلائیاں عطاکر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘ (بخاری و مسلم ) 39۔ (( اَللّٰھُمَّ حَجَّۃً، لَا رِیَائَ فِیْھَا وَلَا سُمْعَۃً )) [4]
Flag Counter