Maktaba Wahhabi

194 - 380
ہاتھوں کو اٹھایا مگر اس روایت کی سند محدثینِ کرام کے نزدیک ضعیف ہے۔[1] البتہ مصنف ابن ابی شیبۃ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا کرتے تھے۔[2] لہٰذا اگر کوئی چاہے تواٹھاسکتا ہے۔ معجم طبرانی کبیر واوسط میں جو حضرت حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے ایک دعا مرفوعاًمروی ہے، جس میں مذکور ہے: (( الَلّٰھُمَّ زِدْ بَیْتَکَ ھٰذَا تَشْرِیْفاً وَتَکْرِیْماً وَبَرًّا وَمَھَابَۃً )) [3] ’’اے اللہ! اپنے اس گھر کے شرف وتکریم اوربّروہیبت میں اضافہ فرما۔ ‘‘ تو یہ دعا صحیح سند سے ثابت نہیں بلکہ ا س کے ایک راوی عاصم بن سلیمان الکوزی کومتروک قراردیاگیا ہے ۔ (بلوغ الأماني من أسرار الفتح الرباني: ۱۲/ ۸)
Flag Counter