Maktaba Wahhabi

190 - 380
ثنیۂ کداء بھی کہا جاتا ہے جس کے زیریں مکہ مکرمہ کا قبرستان (جنت المعلّیٰ) ہے، اس راستہ سے آئیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی عمل تھا۔ چنانچہ صحیح بخاری ومسلم میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: (( أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم لَمَّا جَائَ اِلـٰی مَکَّۃَ دَخَلَھَا مِنْ أَعْلَاھَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِھَا )) [1] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ مکرمہ تشریف لائے تو اس کی بالائی جانب سے اس میں داخل ہوئے اور اس کی زیریں جانب سے نکلے تھے۔‘‘ اگر کسی وجہ سے اس ادب کو اپنانا بھی ممکن نہ ہو تو کوئی حرج نہیں کیو نکہ سنن ابوداود وابن ماجہ و بیہقی اورمستدرک حاکم میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے: (( کُلُّ فِجَاجِ مَکَّۃَ طَرِیْقٌ وَمَنْحَرٌ )) [2] ’’سارامکہ مکرمہ ہی راستہ اورجائے نحر وقربانی ہے ۔ ‘‘ ان الفاظ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صراحت فرمادی کہ اگر کوئی شخص (مذکورہ ادب ملحوظ نہ رکھ سکے تو) مکہ مکرمہ میں چاہے کسی بھی راستے سے داخل ہو جائے اور پوری وادیٔ مکہ میں کہیں بھی قربانی کرلے تو یہ درست اور جائز ہے۔ شہرِ مکہ میں داخل ہونے کی کوئی مخصوص دعا تو نہیں، اس لیے عام شہروں میں
Flag Counter