Maktaba Wahhabi

154 - 380
ساتھیوں سے کہا کہ مجھے میرا کوڑا پکڑائیں۔ انھوں نے ایساکرنے سے انکار کردیا۔ تب وہ گھوڑے سے اترے، خود کوڑا پکڑا اور شکار کے پیچھے لگ کر اس پر حملہ کردیا اوراس کی کھونچیں کاٹ ڈالیں ۔ پھر اسے خود بھی پکاکر کھایا اورباقی صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی کھایا مگر بعد میں پشیمان ہوگئے۔ (کہ ہمارے لیے اس کا گوشت کھاناجائز تھا یا نہیں؟) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو سارا ماجرا کہہ سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : (( أَمِنْکُمْ أَحَدٌ أَمَرَہٗ أَنْ یَّحْمِلَ عَلَیْھَا أَوْ أَشَارَ اِلَیْھَا؟ )) ’’کیا تم میں سے کسی نے اس شکارپر حملہ کرنے کے لیے انھیں کہا یاشکار کی طرف اشارہ کیا تھا؟‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جواب دیا: نہیں۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( کُلُوْا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِھَا )) ’’اس کے باقی ماندہ گوشت کو بھی تم کھالو۔‘‘ صحیحین کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: (( ھَلْ مَعَکُمْ مِّنْہُ شَيْئٌ؟ )) ’’کیا اس کا کچھ گوشت ابھی تمھارے پاس موجود ہے ؟‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ہمارے پاس اس کی ٹانگ باقی ہے۔ (( فَأخَذَھا النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَأَکَلَھَا )) [1] ’’تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کا گوشت کھایا۔‘‘
Flag Counter