Maktaba Wahhabi

226 - 326
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: (( لَا تَزَال طَائِفَۃٌ مِّنْ اُمَّتِيْ قَائِمَۃٌ بِأَمْرِ اللّٰہِ لَا یَضُرُّہُمْ مَنْ خَذَلَہُمْ أَوْ خَالَفَہُمْ حَتَّی یَأْتِیَ اَمْرُ اللّٰہِ وَہُمْ ظَاہِرُوْنَ عَلَی النَّاسِ۔)) [1] ’’میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ اللہ کے حکم (اسلام) پر قائم رہے گی،ان کی مدد سے ہاتھ کھینچنے والے یا ان کی مخالفت کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے،یہاں تک کہ اللہ کا حکم (فیصلہ) آجائے گا اور وہ بدستور تمام لوگوں پر غالب رہیں گے۔‘‘ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی روایت آئی ہے۔[2] حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( لَا تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِیْ ظَاہِرِیْنَ عَلَی الْحَقِّ لَا یَضُرُّہُمْ مَنْ خَذَلَہُمْ،حَتّٰی یَأْتِیَ أَمْرُ اللّٰہِ وَہُمْ کَذٰلِکَ۔)) [3] ’’میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پر غالب رہے گی،ان کی مدد سے ہاتھ کھینچنے والے انہیں کوئی ضرر نہ پہنچا سکیں گے،یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے گا اور وہ ویسے ہی غالب رہیں گے۔‘‘
Flag Counter