۹: اس بات پر ایمان کہ مومنوں کا ٹھکانا جنت اور کافروں کا ٹھکانا جہنم ہے۔
۱۰: اللہ عزوجل کی محبت واجب ہونے پر ایمان۔
۱۱: اللہ عزوجل سے خوف کھانے کے وجوب پر ایمان۔[1]
۱۲: اللہ عزوجل سے اُمید رکھنے کے وجوب پر ایمان۔
۱۳: اللہ عزوجل پر اعتماد و توکل کرنے کے وجوب پر ایمان۔
۱۴: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔
۱۵: غلو کیے بغیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر اور احترام کے واجب ہونے پر ایمان۔
۱۶: آدمی کا اپنے دین سے اس قدر محبت کرنا کہ جہنم میں ڈالا جانا اس کے نزدیک کفر کرنے سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہو۔
۱۷: طلب علم: یعنی دلائل کی روشنی میں اللہ عزوجل،اس کے دین اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کا حصول۔
۱۸: علم کی نشرو اشاعت اور لوگوں کو اس کی تعلیم دینا۔
۱۹: قرآنِ کریم سیکھ کر،دوسروں کو سکھا کر،اس کے حدود و احکام کی حفاظت کرکے،اس کے حلال و حرام کی معرفت حاصل کرکے،اس کے متبعین کی عزت و تکریم کرکے نیز اس کو حفظ کرکے اس کی تعظیم کرنا۔[2]
۲۰: طہارت و پاکی اور وضو کی پابندی کرنا۔
۲۱: پانچ وقت نمازوں کی پابندی کرنا۔
۲۲: زکوٰۃ ادا کرنا۔
۲۳: فرض اور نفلی روزے رکھنا۔
۲۴: اعتکاف کرنا۔
|