Maktaba Wahhabi

68 - 141
۳۔ فرشتوں کی دعاؤں کا حصول ،اور جنت میں اپنے اقارب اور عزیزوں کے ساتھ اجتماع، گناہوں سے حفاظت اور دنیا اور آخرت کی کامیابیاں،اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَیُؤْمِنُوْنَ بِہٖ وَیَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَیْْئٍ رَّحْمَۃً وَّعِلْماً فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِیْلَکَ وَقِہِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِo رَبَّنَا وَاَدْخِلْہُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِیْ وَعَدْتَّہُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِہِمْ وَاَزْوَاجِہِمْ وَذُرِّیَّاتِہِمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُo وَقِہِمُ السَّیِِّئَاتِ وَمَنْ تَقِ السَّیِّئَاتِ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَہٗ وَذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ﴾ (غافر:۷-۹) ’’وہ فرشتے جو اللہ تعالیٰ کے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں ، اور جو اس عرش کے ارد گرد ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح حمد کے ساتھ ساتھ بیان کرتے ہیں اور اللہ پر ایمان رکھتے ہیں ۔ اور مومنوں کے لیے استغفار کرتے ہیں ؛کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو نے ہر چیزکو اپنی رحمت اور علم سے گھیر رکھاہے ؛ پس تو انہیں بخش دے جو توبہ کریں اور تیرے راستے پر چلیں ؛ اوران کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔ اے ہمارے پروردگار! ان کو ہمیشہ رہنے کی بہشتوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے؛ اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے بھی جو نیک عمل کرنے والے ہوں ؛ بے شک تو غالب حکمت والا ہے۔ اور ان کو برائیوں سے محفوظ رکھ؛ اور جسے تو نے اس روز برائیوں سے بچا لیا تو بے شک اس پر تو نے مہربانی فرمائی اور یہی بڑی کامیابی ہے۔‘‘ ۴۔ خوشگوار ، پرسکون اور پر امن دنیاوی زندگی کی بشارت ، فرمایا: ﴿ وَاَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوْبُوْا اِلَیْْہِ یُمَتِّعْکُمْ مَّتَاعاً حَسَناً اِلیٰ اَجَلٍ مُّسَمًّی وَیُؤْتِ کُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَہٗ وَاِنْ تَوَلَّوْاْ فَاِنِّیْ اَخَافُ
Flag Counter