Maktaba Wahhabi

83 - 393
شادی شدہ بھی۔ [1] ایک فرانسیسی ڈاکٹر بریڈ کا کہنا ہے کہ فرانس میں ہر سال آتشک اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے دیگر بہت سے امراض کے باعث تیس ہزار لوگ مرجاتے ہیں اور ٹی بی کے بعد فرانسیسی قوم کو سب سے زیادہ خطرہ اس مرض سے ہے۔ ‘‘ [2] (۲) جیسا کہ قبل ازیں بیان کیا جاچکا ہے جنسی انارکی کے پھیلنے کے سبب شادی کرنے والوں کی شرح کم ہوجاتی ہے اور اس وجہ سے بچوں کی شرح پیدائش میں کمی رونما ہوجاتی ہے۔ پیری جلموٹ(Pierre Guilmot)نے لکھا ہے کہ ’’ غیر شرعی بچوں کی شرح پیدائش میں اضافے کے باوجود، اس کمی کا ازالہ نہیں ہوسکتا، جو شادی کے حالات میں کمی کے سبب شرح پیدائش میں کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ ‘‘ [3] (۳) لوگوں کی وہ بے حد قلیل تعداد جو شادی کرنا چاہتی ہے، وہ بھی بچے پیدا کرنا نہیں چاہتی لہٰذا ہم ان سے یہ پوچھنے میں حق بجانبت ہوں گے کہ شادی کرنے سے ان کا کیا مقصد ہے؟ ہم اس سوال کا جواب ان کے گھر کے ایک بھیدی پر چھوڑتے ہیں، ہماری مراد پول بیورو سے ہے، جو فرانس کے ایک مشہور کالج کا ڈین ہے، اس نے لکھا ہے کہ ’’ عام نوجوانوں کا عقدِ نکاح سے مقصود ایک بدکار عورت کو اپنے گھر میں خدمت کے لیے رکھنا بھی ہوتا ہے، وہ دس سال یا اس سے
Flag Counter