Maktaba Wahhabi

81 - 393
(اور ماں باپ سے(بدسلوکی نہ کرنا بلکہ)سلوک کرتے رہنا اور ناداری(کے اندیشے)سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا کیونکہ تم کو اور ان کو ہم ہی رزق دیتے ہیں اور بے حیائی کے کام ظاہر ہوں یا پوشیدہ ان کے پاس نہ پھٹکنا۔) سیّد قطب نے اس آیت کریمہ کی تفسیر میں لکھا ہے کہ ’’ یہ خاندان کا آنے والی نسلوں کے ساتھ رابطہ ہے، بیٹیوں کو باپوں کے بارے میں اور باپوں کو بیٹیوں کے بارے میں مصیبت کی اور جب اللہ تعالیٰ نے انھیں خاندان قائم ہے بلکہ جس پر سارا معاشرہ قائم ہے اور یہ ہے نظافت، طہارت اور عفت و پاک دامنی کا قاعدہ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو ظاہری و پوشیدہ بے حیائی کے کاموں سے منع فرمایا ہے، اس ممانعت کا بھی سابقہ مصیبت سے پورا پورا تعلق ہے کیونکہ ظاہری و پوشیدہ بے حیائیوں کے کیچڑ میں نہ خاندان کا قیام ممکن ہے اور نہ معاشرت کا، جو لوگ بے حیائی کے پھیلانے کو پسند کرتے ہیں، وہ اس بات کو بھی پسند کرتے ہیں کہ خاندان کے نظام کی چولیں ہل جائیں اور معاشرہ شکست و ریخت کا شکار ہوجائے۔ ‘‘ [1]
Flag Counter