Maktaba Wahhabi

384 - 393
(…………………………) اس کے باوجود عورت محرم کے بغیر حج کے لیے نہیں جاسکتی۔ امام دار قطنی رحمہ اللہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی عورت محرم کے بغیر حج نہ کرے۔ [1] امام بخاری رحمہ اللہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ اس کے محرم کے بغیر خلوت نہ کرے، ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری بیوی حج کے لیے جارہی ہے اور میرا نام فلاں غزوہ کے لیے لکھا جاچکا ہے، آپ نے فرمایا:واپس جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔ [2] بعض فقہاء نے صراحت کی ہے کہ اس عورت کے لیے حج واجب ہی نہیں ہے، جو مال دار تو ہو لیکن اس کے ساتھ محرم نہ ہو۔ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض اہل علم نے کہا ہے کہ اس کے لیے حج واجب نہیں ہے کہ محرم بھی ’’ راستہ ‘‘ ہے، جس کی بابت ارشاد باری تعالیٰ ہے:مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَیْہِ سَبِیْلًا(جس کے پاس استطاعت ہو تو وہ حج کرے ؟)ان اہل علم نے کہا ہے کہ اگر اس کے ساتھ محرم نہ ہو تو اسے رستے کی استطاعت ہی نہیں ہے، سفیان ثوری اور اہل کوفہ کا یہی قول ہے۔ [3] ابن قدامہ رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد رحمہ اللہ سے پوچھا کہ مال دار عورت کے پاس اگر محرم نہ ہو تو کیا اس پر حج واجب ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں، نیز یہ بھی فرمایا کہ محرم بھی ’’ سبیل ‘‘ ہے۔ [4]
Flag Counter