Maktaba Wahhabi

340 - 393
اس کے ساتھ ساتھ اسلامی شریعت نے عورتوں کو بھی بعض آداب ملحوظ رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ اسلامی ماحوال استوار ہوسکے اور شہوتوں کو برانگیختہ کرنے والے حالات سے مکمل دوری اختیار کی جاسکے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم پہلے گھر کی حرمت سے متعلق آداب پر روشنی ڈالیں گے اور پھر ان آداب کو بیان کریں گے، جنھیں گھر میں اپنی موجودگی کے وقت ملحوظ رکھنا عورت کے لیے واجب ہے، ان دونوں باتوں کو الگ الگ مسئلہ کی صورت میں بیان کیا جائے گا۔ پہلا مسئلہ گھر کی حرمت کی حفاظت کے متعلق آداب ۸۔ گھر میں داخل ہونے کے لیے اجازت طلب کرنا واجب ہے۔ ۹۔ ہر بالغ کے لیے اجازت طلب کرنا واجب ہے۔ ۱۰۔ عورتوں کے لیے اجازت طلب کرنا۔ ۱۱۔ بچوں کے لیے اجازت مانگنا۔ ۱۲۔ اجازت حاصل کرنے کے لیے اصرار نہ کرنا۔ ۱۳۔ دروازے کے سامنے کھڑا نہ ہونا۔ ۱۴۔ اجازت کے باوجود داخل ہونے کی حرمت۔ ۱۵۔ (الف)جب اس سے خلوت میسر آتی ہو۔ ۱۵۔ (ب)ہیجڑوں کے داخل ہونے کی حرمت۔ ۱۶۔ کسی دوسرے کے گھر میں جھانکنے کی حرمت۔ ۱۷۔ کبوتر کے ساتھ کھیلنے کی حرمت۔
Flag Counter