Maktaba Wahhabi

334 - 393
کرنے کے لیے تربیت سینٹر بنادیئے لیکن سوال یہ ہے کیا یہ بچوں کے لیے ماں کی محبت و شفقت کا اہتمام کرسکتے ہیں، کیا ان سینٹروں میں بچوں کو ماں کی مامتا میسر آسکتی ہے، جب کہ بچے کو ماں کی مامتا اور محبت و شفقت کی شدید ترین ضرورت ہوتی ہے؟ علم جنس بشریت کے ہار اسلی موشاغو نے لکھا ہے کہ ’’ نومولود کو جس اہم چیز کی سب سے زیادہ طلب ہوتی ہے وہ عنایت ہے تاکہ وہ زندہ رہ سکے، اس غرض سے اس کی صرف جسمانی ضرورتوں کو پورا کرنا ہی کافی نہیں ہے، ان بہت سے اطباء اور محققین کی کوششوں کی وجہ سے جنھوں نے اپنے اپنے میدان میں بہت کوشش کی ہے، ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ محبت ہر نومولود بچے کی غذا میں بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتی ہے، اس سلسلہ میں شفقت ایک ایسی مرکزی اور بنیادی شرط ہے کہ بچے کی نشوونما اور اس کی نفسیاتی، عقلی اور جسمانی ترقی میں اس سے قطعاً بے نیاز نہیں ہوا جاسکتا، اس عنصر سے محرومی کے باعث بچہ مرجھا جاتا ہے، خواہ اسے کتنی اچھی غذا ہی کیوں نہ دی جائے بلکہ بسااوقات اس سے محرومی کی وجہ سے بچہ موت سے ہمکنار ہوجاتا ہے، بہرحال یہ مقدس فرض ماں ہی کو ادا کرنا ہوتا ہے۔ [1] بچے کے محبت و شفقت سے محرومی کی وجہ سے کیا نتیجہ برآمد ہوتا ہے، اس کا جواب اسلی مونتاغو سے سنئے:’’ مجھے کوئی عادی یا نوخیز مجرم یا نفسیاتی مریض
Flag Counter