Maktaba Wahhabi

311 - 393
گانے اور آلاتِ موسیقی کے بارے میں بہت سی احادیث مبارکہ بھی موجود ہیں مثلاً امام بخاری رحمہ اللہ نے عبدالرحمن بن غنم سے روایت کیا ہے، انھوں نے کہا کہ مجھ سے ابوعامر یا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ’’ میری اُمت کے کچھ لوگ ایسے ہوں گے، جو زنا، ریشم، شراب اور آلاتِ موسیقی کو حلال سمجھیں گے، کچھ لوگ بلند پہاڑ کے دامن میں اتریں گے، ان کا چرواہا ان کے پاس اپنی کسی ضرورت سے آئے گا، تو وہ کہیں گے کہ ہمارے پاس کل آنا مگر رات ہی کو اللہ تعالیٰ انھیں ہلاک کردے گا اور پہاڑ کو ان پر رکھ دے گا اور دوسروں کو روزِ قیامت تک کے لیے بندروں اور خنزیروں کی صورت میں مسخ کردے گا۔ [1] ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث سے استدلال یہ ہے کہ معازف کا لفظ تمام آلات لہو کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس بارے میں اہل لغت میں کوئی اختلاف نہیں اور اگر یہ چیزیں حلال ہوتیں، تو انھیں حلال قرار دینے کی وجہ سے ان کی مذمت نہ کی جاتی، نیز انھیں حلال قرار دینے کو شراب اور زنا کے حلال قرار دینے کے ساتھ نہ ملایا جاتا۔ [2] امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter