Maktaba Wahhabi

31 - 393
ا:زنا اللہ تعالیٰ کے غضب کا موجب ہے: پولس رسول نے عبرانیوں کے نام اپنے خط میں لکھا ہے: ’’زانیوں اور حرام کاروں کو اللہ تعالیٰ سزا دے گا۔‘‘ [1] پولس نے اہل تھسلُنیکیوں کے نام اپنے پہلے خط میں لکھا کہ جرم زنا کا ارتکاب اور کسی کی عصمت پر دست درازی کا ایک ایسا قبیح کام ہے کہ اس کے ارتکاب کرنے والے سے اللہ تعالیٰ ضرور انتقام لے گا: ’’ خداوند ان سب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے، چنانچہ ہم نے پہلے بھی تم کو تنبیہ کرکے جتا دیا تھا۔ ‘‘ [2] پولس کہتے ہیں کہ زنا اللہ تعالیٰ کے غضب کے نازل ہونے کا سبب ہے: ’’ تمہارے جو اعضاء زمین پر ہیں، ان کے ساتھ زنا، نجاست، بدکاری، ردی شہوت اور بخل جو بت پرستی ہے، کو کچل ڈالو کیونکہ ان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا کفر کے بیٹوں پر غضب نازل ہوتا ہے۔ ‘‘ [3] انھوں نے زنا سے ڈراتے ہوئے مزید کہا: ’’ زنا نہ کر جیسا کہ سابقہ لوگوں کی ایک قوم نے زنا کیا، تو اس کی وجہ سے ان کے تئیس ہزار آدمی ایک دن میں مرگئے تھے۔ ‘‘[4] ب:زانی اللہ تعالیٰ کی بادشاہت کے وارث نہیں ہیں: دین عیسائیت میں زنا کی وجہ سے اس کے ارتکاب کرنے والے پر بدترین اثرات و نتائج رونما ہوتے ہیں۔ پولس نے اہل کرنتھیوں کے نام اپنے پہلے خط میں لکھا:
Flag Counter