Maktaba Wahhabi

203 - 393
شرح میں ابن الملک کا یہ قول نقل کیا ہے کہ اس سے یہ مراد نہیں کہ حلال اور حرام میں صرف یہی فرق ہے کیونکہ فرق تو بوقت نکاح گواہوں کی موجودگی سے بھی حاصل ہوجاتا ہے لہٰذا اس سے مراد اعلانِ نکاح کی ترغیب ہے تاکہ دور کے لوگوں سے بھی یہ معاملہ مخفی نہ رہے پس سنت یہ ہے کہ دف بجانے اور مبارک باد اور مباح اشعار کے پڑھنے کے نغمہ کی صورت میں حاضرین کی آواز سے نکاح کا اعلان کیا جائے۔ [1] امام ابن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نکاح کا اعلان اور اس میں دف بجانا مستحب ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مستحب ہے کہ نکاح کو ظاہر کیا اور اس میں دف کو بجایا جائے تاکہ یہ نکاح مشہور و معروف ہوجائے۔ شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ نکاح میں دف کے بجانے کے حکم کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ’’اس میں ایک بڑی مصلحت یہ ہے کہ نکاح اور زنا کی قضاء شہوت اور مرد و عورت کی رضامندی کے اعتبار سے ایک جیسی صورت ہے، لہٰذا واجب تھا کہ کسی ایسی چیز کا حکم دیا جاتا، جس سے فوری طور پر دونوں میں فرق واضح ہوجاتا اور کسی کے لیے اس میں کلام یا مخفی رہنے کی کوئی گنجائش باقی نہ رہتی۔ [2] یہاں اس طرف توجہ مبذول کروانا بھی واجب ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دف بجانے کا جو حکم دیا ہے، اس کے یہ معنی نہیں کہ ایسے گانے بھی جائز ہیں، جو شہوانی جذبات کو بھڑکانے والے ہوں کیونکہ ایسے گانے نکاح وغیرہ نکاح ہر وقت حرام ہیں۔ امام ابن قدامہ رحمہ اللہ نے ’’ المغنی ‘‘ میں نقل کیا ہے کہ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس طرح کی غزل میں کوئی حرج نہیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے انصار کے لیے اس قول کی طرح ہو: أَتَیْنَاکُمْ أَتَیْنَاکُمْ فَحَیُّوْنَا نُحَیِّیْکُمْ
Flag Counter