Maktaba Wahhabi

181 - 393
معطل مجھے مارتا ہے، جب روزہ رکھتی ہوں، تو وہ روزہ افطار کرادیتا ہے اور وہ طلوعِ آفتاب سے پہلے نماز فجر ادا نہیں کرتا۔ صفوان بھی اس وقت آپ کے پاس موجود تھے، آپ نے ان سے ان کی بیوی کی ان باتوں کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے جو یہ کہا ہے کہ میں جب نماز پڑھتی ہوں، تو وہ مجھے مارتا ہے، تو یہ اس لیے کہ یہ دو دو سورتیں پڑھتی ہے اور میں نے اسے اس سے روکا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اگر ایک ہی سورہ ہوتی، تو وہ بھی لوگوں کے لیے کافی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس عورت نے جو یہ کہا ہے کہ میں جب روزہ رکھتی ہوں، تو وہ افطار کرادیتا ہے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ مسلسل روزے رکھنے شروع کردیتی ہے اور میں جوان آدمی ہوں، صبر نہیں کرسکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے، اس نے جو یہ کہا ہے کہ میں طلوعِ آفتاب سے پہلے نماز نہیں پڑھتا، تو ہم ایسے گھر والے ہیں، جن کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ ہم طلوعِ آفتاب سے پہلے بیدار نہیں ہوسکتے، آپ نے فرمایا:صفوان تم اسی وقت نماز پڑھ لو، جب بیدار ہو۔ [1] کچھ اور احادیث بھی ہیں، جن میں عورت کے لیے رمضان کے روزوں کے سوا دیگر نفل روزے شوہر کی اجازت کے بغیر رکھنے کی ممانعت ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی عورت
Flag Counter