Maktaba Wahhabi

485 - 660
توتیسراان کےساتھ شیطان ہوتا ہے ، یعنی شیطان ضروران کے دلوں میں ناجائز خیالات ڈالےگااوروہی خیالات انسان کے ارادے کے اسباب بن جاتے ہیں اوراگرارادہ کیا توجاکربرائی کے گڑھے میں گرے گا۔ لیکن یہ حضرات اگرجان بوجھ کریہی پرچارکرتے ہیں کہ عورتوں کو نکالوان کاپردہ چاک کروان کوکھلم کھلامیدانوں پرجلوہ افروزہونے دو۔ یہی وجہ ہےکہ ہرتفریح گاہ جیساکہ میلے اورکلفٹن بازاریں وغیرہ آج کل بے پردہ عورتوں سےبھری ہوئی ہیں۔ یہ لوگ ان کی بےپردگی کی حمایت کیوں کرتے ہیں، صرف اس لیے کہ ان کی حریص اورشہوت پرست آنکھوں کی ضیافت کاسامان میسرہواوران اچھی شکل وصورت والی حسین وجمیل عورتوں کودیکھ کران کی بےلگام آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔ ورنہ دوسروں کی عورت کو باہرنکالنے اوربے پردہ کرنے سے آخر ان کواورکیا حاصل ہوتا ہے؟جیسا کہ ہم اوپرذکرکرآئےہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غیرمحرم عورت کے ساتھ خلوت اختیارکرنے سے منع فرمایا ہےمگرآج کل کے مغرب زدہ انسان کالجزاوریونیورسٹیزمیں مخلوط تعلیم کی کیوں حمایت کرکے اپنی بیٹیوں اورنورنظروں کوپروفیسروں اورشاگردوں کےساتھ اکیلےملاقات ومجلس کے لیے اوران کے ساتھ کندھاکندھے کےساتھ ملاکران نام نہادتعلیمی اداروں کےگندے ماحول میں خودجاکرچھوڑکرآتے ہیں۔ میرااپناچشم دیدواقعہ ہےکہ یونیورسٹیزمیں ایساماحول ہے جیساکہ ہندوؤں کی کتابوں میں ملتا ہےکہ سری کرشن پانی کے بیچ میں بیٹھاہےاورکتنی ہی گوپیاں اس کے ادگردکھڑی ہیں بعینہ پروفیسرصاحب کرشن کاروپ بناکے بیچ میں کرسی لگاکےبیٹھ جاتا ہےاوراس کے اردگرد زرق وبرق لباس میں ملبوس اورپاؤڈر اورلپ اسٹک کی سرخی کامظاہرہ کرتےہوئے اوراپنے حسن کے بےپناہ ہتھیاروں سےلیس ہوکروہ نوجوان لڑکیاں اس پروفیسرکےاردگردگوپیوں کے روپ میں کرسیوں پربراجمان ہوتی ہیں۔ خداراانصاف سے بتائیں ضمیرکی آوازکی طرف کان دےکرسنو، اس ہئیت اورکیفیت میں پروفیسرصاحبان کیاپڑھاتےہوں گےاوروہ طالبات کیاسبق حاصل کرتی ہوں گی، کیا یہ بھی میرے لکھنے کے متقاضی ہے؟
Flag Counter