Maktaba Wahhabi

297 - 660
کےمتعلق اپنی گذارش پیش کی جائےگی۔ان شاءالله! والله اعلم بالصواب! تسبیح(دانوں)پرتسبیح کرنا سوال:تسبیح کےدانوں پرذکراذکارکرنےکی شرعی حیثیت کیاہے؟ الجواب بعون الوھاب: الحمدللّٰه رب العالمين والعاقبة للمتقين و الصلوٰة والسلام علي سيد الانبياء والمرسلين محمدواله واصحابه اجمعين۔۔۔۔۔امابعد! تسبیح کےساتھ اذکارواورادکوگننےکےمتعلق مجھےہمارےدوست کرم فرماعلامہ ابومحموداللہ بخش صاحبؒ علامہ البانی رحمۃاللہ علیہ کےتنقیدی مضمون کی طرف توجہ دلائی۔ جیساکہ علامہ البانی نےاسی مضمون(جوسلسلہ احادیث صحیحہ)میں لکھاہےجس میں انھوں نےتحقیق سےکام نہیں لیاہےبلکہ بیجاتنقیدسےکام لےکرےتسبیح سےاذکارگننےکوبدعت قراردیاہےاس لیےاپنےدوست عزیزترین حضرت مولاناموصوف کےایماءپرچنداوراق اس کےقلمبند کررہاہوں بعدمیں اصل مسئلہ کےمتعلق عرض رکھوں گا۔بعون العلام وهويهدي لتحقيق الكلام وهوحسبي ونعم الوكيل! ’’فاقوله وله استعين(اخطاالعلامه(الباني)في الكتاب المذكور_‘‘ (١)۔۔۔۔علامہ صاحب مذکورہ کتاب کےصفحہ نمبر١١٢رقم الحدیث ٨٣میں عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کاایک اثرنقل کرتےہوئےفرماتےہیں کہ(وسنده الي الصلةصحيح) وهوثقةمن اتباع التابعين(سطرنمبر٥)تعجب تویہ ہےکہ جب صلت بن بہرام اورحضرت ابن مسعودرضی اللہ عنہ کےدرمیان انقطاع ہےجیساکہ خودعلامہ صاحب نےلکھاہےکہ وہ اتبع التابعین میں سےہیں لہٰذاان کاابن مسعودرضی اللہ عنہ سےملناناممکن ہےلہٰذایہ روایت منقطع ہوئی اورمنقطع روایت بھی ضعیف روایات کی اقسام میں سےہےپھرایسی ضعیف
Flag Counter